ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں وکشمیر میں کیا کیا جائے اس بارے میں پارلیمنٹ اپنا پیغام دینے میں ناکام

جموں وکشمیر میں کیا کیا جائے اس بارے میں پارلیمنٹ اپنا پیغام دینے میں ناکام

Thu, 11 Aug 2016 20:34:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )’جموں وکشمیر کے حالات کے تعلق سے پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)میں پچھلے روز گھنٹوں بحث چلتی رہی جس میں مختلف پارٹیوں کے ممبران نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔جموں وکشمیر کے سابق مہاراجہ ڈاکٹر کرن سنگھ نے، جو اس وقت راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں، موجودہ حالات کے بارے میں پارلیمنٹ میں اپنی ایک تجربہ کار تقریر کی جوسیاسی حکمت سے بھرپورتھی ۔ ڈاکٹر کرن سنگھ کے والد مہاراجہ ہری سنگھ نے 26اکتوبر 1947کو ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ اس الحاق میں دفاع، کرنسی اور مواصلات شامل تھے۔یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ سبھی راجاؤں نے جن میں 575حکمران شامل تھے، انہی تین موضوع پردستخط کئے تھے۔1950میں
قانون ساز اسمبلی نے 577راجاؤں کے الحاق نامہ قبو ل کرلئے۔ ان میں سے دو حیدرآباد اور جوناگڑھ نے حلف ناموں پر دستخط بھی نہیں کئے تھے۔ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے گزشتہ روز راجیہ سبھا میں الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے ممبران کے خیالات سنے۔جن میں ڈاکٹر کرن سنگھ نے ،جو 1947سے لیکر 1952تک جموں وکشمیر کے کارگزار مہاراجہ بھی رہے ، اپنی تقریر میں جموں وکشمیر میں کیا ہوا اس کے لئے کون ذمہ دار تھا ، اس کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں نے کن مشکلات کا سامنا کیا اس بارے میں اپنی تقریر میں ایک شاندار تصویر پیش کی۔یہ ڈاکٹر کرن سنگھ کی ایک تاریخی تقریر تھی۔اسے وہ ہی سمجھ سکتے ہیں جنہیں جموں وکشمیر کی تاریخ کا علم ہے۔
ڈاکٹر کرن سنگھ نے بڑی درستگی کے ساتھ جموں وکشمیر کے حالات کا سائنٹفک نقشہ پیش کیا۔یہ ایک خوبصورت تقریر تھی اور حقیقت بھی۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947میں ہندوستان سے الحاق کرکے ایک رشتہ جوڑا تھا لیکن اس الحاق کے باوجود جموں وکشمیر کو 1950میں ہندوستان سے نہیں جوڑا گیا۔ڈاکٹر کرن سنگھ نے اپنی طویل تقریر میں جموں وکشمیر کے حالات کے بارے میں موثر سیاسی نقشہ پیش کیا۔
پروفیسر بھیم سنگھ نے ڈاکٹر کرن سنگھ کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ ڈاکٹر کرن سنگھ یہ کہنے سے کیسے چونک گئے کہ جموں وکشمیر کو ہندوستان کی باقی ریاستوں کی طرح ایک خوشحال ریاست کیسے بنایا جائے یعنی جموں وکشمیر کو ہندوستان کے ساتھ پوری طرح سے ضم کیا جائے۔یعنی آج حکومت ہند کو جموں وکشمیر میں کون سا قدم اٹھانا چاہئے تاکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بن کرآئینی اعتبارسے ہندوستان کی باقی ریاستوں کی طرح ایک مضبوط ریاست بن کر ابھر سکے۔


Share: